ابنا:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ حکومت کے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بان کی مون نے نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کے حد سے زیادہ استعمال کی شددی مذمت کرتے بحرینی حکومت کی اقدامات پر شدید تشویوش کا اظہار کیا ہے۔
بان کی مون کے ترجمان مارٹین نسیر نے کہا کہ بحرین میں حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی ہورہی ہے اس نے کہا کہ بان کی مون کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت کو اصلاحات کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اس نے کہا کہ عوام کو کچلنے سے ان کے حقوق کو دبایا نہیں جاسکتا اور بحرینی حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی مظاہروں کو کچلنے کے بجائے وسیع پیمانے پر قومی مذاکرات کی راہ ہموار کرے.....
/169